Advertise

Friday, May 5, 2017

مختلف شہروں میں عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کیسے ڈھونڈنا ہے اور استعمال کیسے کرنا ہے؟ پنجاب حکومت نے سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا، یہ ایپلی کیشن انسٹال کریں اور مفت وائی فائی کے مزے اڑائیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاہور اور ملتان سمیت بڑے شہروں میں مختلف عوامی مقامات پر فائی فائی ہاٹ سپاٹ قائم کر دئیے ہیں جن کے ذریعے شہری مفت انٹرنیٹ کا لطف اٹھاتے ہیں اور اب اس سروس کو مزید شہروں میں بھی پھیلایا جا رہا ہے۔

 
اگرچہ یہ سروس رواں سال جنوری سے شروع کی جا چکی ہے لیکن بہت سے لوگوں کو تاحال یہ معلوم نہیں کہ ضرورت کے وقت شہر میں لگے وائی فائی انٹرنیٹ کو کیسے ڈھونڈنا ہے اور اس وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد یہ سروس استعمال کرنے سے تاحال محروم ہے تاہم اب پنجاب حکومت نے شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے اور اس مقصد کیلئے ایک ایپلی کیشن متعارف کرا دی گئی ہے جو وائی فائی ہاٹ سپاٹ ڈھونڈنے اور اس کیساتھ کنیکٹ ہونے میں مدد کرے گی۔

پنجاب وائی فائی“ نامی یہ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے جسے ڈاﺅن لوڈ کرنے کے بعد کسی بھی مفت ہاٹ سپاٹ سے کنیکٹ ہونے سے پہلے رجسٹریشن کرواناضروری ہے۔ یاد رکھیں کہ پنجاب وائی فائی ایپلی کیشن آپ کو رجسٹریشن کے طریقہ کار اور قریبی ہاٹ سپاٹ کیساتھ کنیکٹ ہونے سے متعلق تمام معلومات فراہم کرے گی۔ استعمال کا طریقہ کار ذیل میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
http://microify.com/zrl.1
 .2 
ایپلی کیشن اوپن کرنے پر قریب موجود تمام وائی فائی ہاٹ سپاٹ کی معلومات سامنے آ جائیں گی۔
3:
یہ ایپلی کیشن وائی فائی ہاٹ سپاٹ کیساتھ ساتھ کنکشن اور استعمال کا طریقہ بھی بتائے گی
4:
اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ کا وائی فائی آن کریں اور ”پنجاب وائی فائی“ والے انٹرنیٹ کنکشن کیساتھ منسلک ہو جائیں
ایسا کرنے پر ایپلی کیشن کو ابتدائی پراسیس مکمل کرنے کیلئے 5 سے 10 سیکنڈز درکار ہوں گے
5:
  اب ویب براﺅزر میں کسی بھی ویب سائٹ کا ایڈریس ڈالیں، ایسا کرنے پر پنجاب وائی فائی کا پیج اوپن ہو جائے گا

6:
 سکرین پر نظر آنے والے پنجاب وائی فائی کے پیج میں بنے خانے میں اپنا موبائل نمبر درج کریں، آپ کے موبائل پر فوراً ایک پن کوڈ موصول ہو گا، اسے بھی سکرین پر نظر آنے والے پیج میں مختص جگہ پر درج کریں
7:
  . اب اپنی پروفائل سے متعلق تفصیلات فراہم کریں

8.
اوپر بتائے گئے تمام مراحل کامیابی سے مکمل ہونے پر آپ کی رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی اور اب آپ اس ایپلی کیشن کے ذریعے قریب موجود کسی بھی وائی فائی ہاٹ سپاٹ کے ساتھ کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور میں مختلف پارکس، ہسپتالوں، بس اڈوں، ریلوے سٹیشن، کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت تقریباً 200 مختلف مقامات پر مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ قائم کئے گئے ہیں جن کے ذریعے ایک لاکھ 60 ہزار افراد یہ مفت وائی فائی انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ڈیجیٹل پنجاب پروگرام کے تحت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ عوامی مقامات پر لوگوں کو مفت اور بااعتماد انٹرنیٹ سروس مل سکے۔
ویڈیو دیکھیں۔۔۔


No comments:

Post a Comment