Advertise

Friday, May 5, 2017

آئی فون اب وائی فائی سگنل سے چارج ہو گا


کیلیفورنیا  (ویب ڈیسک)اب چارجر کو بھول جائیں بہت جلد آپ آئی فون کو محض وائی فائی سگنل سے چارج کرسکیں گے۔جی ہاں مستقبل قریب میں ایپل کے آئی فون وائی فائی کا بالکل نیا استعمال کریں گے اور اس کے سگنل صرف انٹرنیٹ چلانے کی بجائے وہ براﺅزنگ کے ساتھ ساتھ ڈیوائس بھی چارج کریں گے۔

اس حوالے سے ایپل نے ایک پیٹنٹ رجسٹر کرایا ہے جس میں وائرلیس سگنل سے الیکٹرونک ڈیوائسز کو چارج کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔پیٹنٹ کے مطابق یہ سسٹم ان فریکوئنسز پر انحصار کرے گا جو ہم ابھی انٹرنیٹ یا ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور وہ بجلی کی طرح کام کریں گی۔اس سسٹم کے تحت آپ کو راﺅٹر والے کمرے میں جانا ہوگا اور وہ خودبخود چارجنگ کا آغاز کردے گا اور تار والے یا وائرلیس چارجر کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ بیٹری کا مرنا بھی ماضی کا قصہ بن جائے گا۔اس سسٹم کے لیے ایسے راﺅٹرز کا استعمال کیا جائے گا جن میں ایک خصوصی انٹینا اور سرکٹ نظام استعمال ہوگا جو کہ وائرلیس سگنل کو طاقتور بنائے گا جو آئی فون میں موجود ریسیور کے ذریعے بیٹری کو طاقت دیں گے۔
اس انٹینا میں بیم اسٹیئررنگ نامی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا جو کہ وائرلیس سگنل کو درست طریقے سے ڈیوائسز میں منتقل کرتی ہے۔یہ ٹیکنالوجی اس وقت بھی ایپل کے ائیر پورٹ راﺅٹرز میں استعمال ہوتی رہی ہے جس کا استعمال گزشتہ سال ختم کردیا تھا مگر اب اس کا نیا استعمال تلاش کرلیا گیا ہے۔ابھی واضح نہیں کہ یہ فیچر آئی فون ایٹ کا حصہ ہوگا یا نہیں تاہم مستقبل قریب میں یہ ضرور ایپل کی یدوائسز کا حصہ ہوگا۔

No comments:

Post a Comment