پہلے آئی فون کو آج سے دس سال پہلے 29 جون 2007 کو پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
جسے دنیا میں ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائسز کے حوالے سے انقلابی فون بھی قرار دیا جاتا ہے۔
اور یہ فون پلوٹو کی جانب بھیجے جانے والے خلائی مشن نیو ہورائزنز سے بھی زیادہ طاقتور تھا۔
مزید پڑھیں : خلائی جہاز سے بھی طاقتور موبائل
مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایپل کے اس فون کے شروع میں آئی کا کیا مطلب ہے؟
اس
بات کی وضاحت آئی فون متعارف کرانے والے اسٹیو جابز نے اس ڈیوائس کے سامنے
آنے سے لگ بھگ نو سال پہلے 1998 میں پہلی آئی پراڈکٹ یعنی آئی میک کے موقع
پر کی تھی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا ' آئی میک میں آئی کا مطلب انٹرنیٹ ہے'۔
ان
کا کہنا تھا کہ ہم اسے ایسی ڈیوائس یا کمپیوٹر بنانا چاہتے ہیں جو لوگ
انٹرنیٹ سرفنگ یا دیگر آن لائن سرگرمیوں کے لیے سب سے زیادہ استعمال کریں،
جو کہ سادہ اور تیز ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ہمارے لیے دیگر معنی بھی رکھتا ہے جیسے Individual، انسٹرکٹ، انفارم، انسپائر۔
ایک
دہائی قبل آج کے دن سان فرانسسکو میں اسٹیو جابز نے آئی فون کو جب متعارف
کرایا تو وہ بہت مہنگا تھا، اس میں تھری جی بھی نہیں تھا بلکہ اس وقت لوگ
جس فزیکل کی بورڈ کے عادی تھے، یہ ڈیوائس اس سے بھی محروم تھی، کسی نے سوچا
بھی نہیں تھا کہ یہ ڈیوائس دنیا بدل دے گی۔
یہ بھی پڑھیں :دنیا بدل دینے والے اسمارٹ فون کے 10 سال
اس
وقت جو فون سب سے جدید سمجھا جاتا تھا وہ بلیک بیری تھا جس میں ای میلز
اور انٹرنیٹ تک رسائی دی گئی تھی، اور بیشتر کمپنیوں کا خیال تھا کہ ایپل
کا یہ اسمارٹ فون ناکام ثابت ہوگا مگر وہ تاریخ ساز ثابت ہوا۔
اس
کی کامیابی کے نتیجے میں آج دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی بھرمار ہے اور
یہی وجہ ہے کہ آئی فون کو کلچرل آئیکون بھی قرار دیا جاتا ہے جس کے اب تک
11 ورژن سامنے آچکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment