Daraz
کے موبائل ویک سے توقعات بہت بلند ہیں، اور ہونی بھی چاہئیں. گزشتہ سال موبائل ویک کے دوران 20لاکھ سے زائد صارفین نے اس ویب سائٹ کو وزٹ کرکے نیا ریکارڈ قا ئم کردیا جبکہ موبائل فون کی خریداری کیلئے ہر روز کسی بھی عام دن کی نسبت 21 گنا زیادہ آرڈر موصول ہوئے
موبائل ہنگامہ نصف شب کے قریب شروع ہوا تو ہزاروں صارفین بہترین موبائل فون سستی ترین قیمت میں خریدنے کیلئے پہلے ہی تیار تھے. صرف پہلے ایک گھنٹے کے اندر ہی 5ہزارسے زائد موبائل فون فروخت ہوگئے .کامیابی کی انتہاؤں کو چھو لینے والے Daraz موبائل ویک نے اس بار پچھلے سال کے ریکارڈ توڑنے کی تیاری کرلی ہے. گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی موبائل ویک کا مقصد سب سے بڑے عالمی شہرت یافتہ برانڈز کے موبائل فون سستی ترین قیمت پر مہیا کرناہے تاکہ پریمیم ڈیوائسز سستے ترین داموں مل سکیں. دراصل موبائل ویک کا اصل مقصد یہی تو ہے کہ پریمیم موبائل فون برانڈ ہر کسی کی پہنچ میں ہوں.صارفین کو نہ صرف موبائل برانڈز کی جانب سے زبردست ڈسکاؤنٹ دستیاب ہوں گے بلکہ وہ ایزی پیسہ، یو بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور کینوجیسے پیمنٹ پارٹنرز کی جانب سے دئیے جانے والے اضافی ڈسکاؤنٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے. موبائل ویک کے متعلق بات کرتے ہوئے ایم ڈی Daraz زین سہروردی کا کہنا تھا ’’اس کا مقصد پریمیم موبائل فون ہر کسی تک پہنچانا ہے. موبائل ویک کے دوران موبائل فونز کی اتنی بڑی کولیکشن بھاری ڈسکاؤنٹ پر پیش کی جارہی ہے کہ یقیناًہر کسی کے لئے اس کی ضرورت اور پسند کے مطابق موبائل فون دستیاب ہو گا.‘‘Daraz موبائل ویک کا انعقاد ایک بار پھر یادگار بننے جارہا ہے. تازہ ترین اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے کیلئے اور اس شاندار موقعے سے سب سے پہلے مستفید ہونے کیلئے موبائل ویک نیوز لیٹر کیلئے سائن اپ کرنا اور Daraz ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا نہ بھولئے گا.
..
No comments:
Post a Comment