اسلام آباد (قدرت روزنامہ23مئی 2017)دیواروں کے آر پار دیکھنا یا ایکس رے
ویڑن ایک ایسا افسانوی خیال ہے جس کا خواب انسان دہائیوں بلکہ صدیوں سے
دیکھ رہے ہیں مگر اب اس کو حقیقی شکل ملنے والی ہے. جی ہاں جرمن سائنسدانوں
نے وائی فائی کے ذریعے دیواروں کے آر پار دیکھنے کی ٹیکنالوجی تیار کرلی
ہے جس سے لوگوں کی تھری ڈی تصاویر لی جاسکیں گی
اس ٹیکنالوجی کے تحت دیوار کے اس جانب کسی فرد کا ہولوگرام یا تھری ڈی
تصویر لی جاسکے گی. میونخ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ طریقہ
دریافت کیا ہے اور ان کے بقول اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی کمرے کو بنیادی
طور پر وائی فائی ٹرانسمیشن کے ذریعے اسکین کیا جاسکے گا. ان کا کہنا تھا
کہ فی الحال یہ ٹیکنالوجی آزمائش مراحل پر ہے اور محدود ریزولوشن تصویر ہی
لی جاسکتی ہے مگر اسے بہتر بنانے پر کام جاری ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹیکنالوجی میں ابھی اگر میز پر ایک کپ رکھا ہے
تو آپ یہ تو جان سکیں گے کہ وہاں کچھ ہے مگر اس کی ساخت نہیں دیکھ سکیں گے،
مگر آپ کسی فرد کی ساخت ترتیب دے سکیں گے یا آسان الفاظ میں چار سینٹی
میٹر سے بڑے حجم والی ہر چیز کی تصویر لے سکیں گے. اس سے قبل امریکا کے
میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی نے ایسا سافٹ وئیر تیار کیا تھا جس میں
وائی فائی کے اتار چڑھاﺅ کی مدد سے دیوار کے آرپار انسانی سایوں کو شناخت
اور ان کی سرگرمیوں کو ٹریک کیا جاسکتا ہے. اس سافٹ وئیر کو 2017 میں کسی
وقت مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے.
تاہم جرمن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے بھی وائی فائی کو کسی
کمرے کے تھری ڈی ہولوگرام بنانے کے لیے استعمال نہیں نہیں کیا. اس
ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی ایک یوٹیوب ویڈیو میں دکھایا گیا
ہے جو کہ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں.
No comments:
Post a Comment