Advertise

Thursday, June 15, 2017

’’ایک کے ساتھ ایک موبائل فری ‘‘ سام سنگ نے اب تک کی سب سے بہترین آفر کر دی ۔۔ خریداروں کی لائنیں لگ گئیں


  اسلام آباد(قدرت روزنامہ24مئی 2017) موبائل فونز فروخت کرنے والی مشہور امریکی کمپنی اور سام سنگ نے مشترکہ
 طور پرایک دھماکے دار اسکیم پیش کرتے ہوئے ایک موبائل خریدنے پر دوسرا مفت دینے کا اعلان کردیا.امریکی کمپنی ٹی موبائل نے سام سنگ کے ساتھ مشترکہ منصوبہ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کوئی بھی صارف سام سنگ کا نیا ماڈل آن لائن خریدے گا تو اسے دوسرا مفت فراہم کیا جائے گا.
سام سنگ نے بھی اس پیشکش کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا.پیش کش کے تحت اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو ٹی موبائل کی ویبپر بیک وقت آن لائن 2 سام سنگ ایس 8 موبائل فونز خریدنا پڑیں گے.صارف کو ابتدائی طور پر 2 موبائل فونز کی قیمت ادا کرنی پڑے گی،

مگر خریدارے کے ٹھیک 7 یا 10 دن کے اندر سام سنگ صارف کو ایک موبائل کی رقم واپس کردے گا.موبائل کی رقم اسی طریقے سے واپس کی جائے گی، جس طریقے سے صارف سے لی گئی تھی.خیال رہے کہ سام سنگ کے نئے سمارٹ فون کی قیمت 750 امریکی ڈالرز ہیں جبکہ آن لائن خریداری کیلئے صارف کو ڈالرز کے حساب سے رقم ادا کرنی پڑے گی. خیال رہے کہ سام سنگ ایس 8 کی 750 امریکی ڈالرز ہے، آن لائن خریداری پر صارف کو ڈالرز کے حساب سے رقم کی ادائیگی کرنی پڑے گی.سام سنگ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ صارف کو 7 سے 10 دن کے اندر ایک سام سنگ ایس 8 کی رقم واپس کردی جائے گی. 

No comments:

Post a Comment