Advertise

Monday, May 8, 2017

موبائل کے کیلکولیٹر پر اس طرح انگلی پھیریں تو یہ۔۔۔

موبائل کے کیلکولیٹر پر اس طرح انگلی پھیریں تو یہ۔۔۔ نوجوان نے موبائل فون کے کیلکولیٹر میں چھپا انتہائی حیران کن فیچر بے نقاب کردیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر لگائی تو منٹوں میں پوری دنیا میں پھیل گئی


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل آئی فون کے صارفین کو اس کی کیلکولیٹر ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے اس وقت کوفت ہوتی ہے جب کسی ہندسے کا غلط اندراج کر دیتے ہیں اور پھر انہیں تمام رقوم مٹا کر نئے سرے سے حساب کتاب شروع کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس کیلکولیٹر میں ’بیک سپیس‘ کا بٹن یعنی مرضی سے چند ہندسے مٹانے کا بٹن موجود نہیں ہے۔ اب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ویکو کی بےلر یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے ایپل آئی فونز کے صارفین کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔

اس طرح جتنی بار آپ سوائپ کرتے جائیں گے ہر بار لکھی گئی رقم میں سے ایک ہندسہ ڈیلیٹ ہوتا جائے گا۔ اور پھر آپ غلط ہندسے کی جگہ درست ہندسہ لکھ کر اپنا حساب وہیں سے شروع کر سکتے ہیں۔ یہ ویڈیو ٹوئٹر پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے اور اسے اب تک 26ہزار صارفین ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔

 

 

No comments:

Post a Comment